Friday, April 19, 2024

شوگر انکوائری رپورٹ میں جن کے نام آئے وہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں ، علی محمد خان

شوگر انکوائری رپورٹ میں جن کے نام آئے  وہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں ، علی محمد خان
May 22, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پی ٹی آئی رہنما  علی محمد خان کا کہنا ہے کہ  شوگر انکوائری رپورٹ میں جن کے نام آئے  وہ عدالتوں میں دفاع کر سکتے ہیں، مسلم لیگ ن کے طارق چودھری نے پروگرام ہارڈ ٹاک میں کہا سمجھ نہیں آتی کس حکومتی نمائندے پر یقین کریں؟،  چودھری منظور نے کہا اومنی گروپ کا شور بہت ہے لیکن اس کا شیئر 1.6 فیصد ہے۔

 شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک ہونے پر اپوزیشن کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے ۔ ن لیگ کے رہنما  طارق فضل چودھری کہتے ہیں پچھلے دور میں جو سبسڈی دی گئی اس پر انکوائری کرائی جائے ۔ 92 نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا سمجھ نہیں آتی کہ کس حکومتی نمائندے پر یقین کریں۔

پی ٹی آئی رہنما  علی محمد خان نے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں  بات کرتے ہوئے کہا یہ ایک مشکل کام تھا۔انکوائری رپورٹ  میں جن کا نام آیا ہے وہ سپریم کورٹ جا سکتے ہیں ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ  کا کہنا ہے کہ  ثابت ہوگیا کہ پی ٹی ائی حکومت نے شوگر ملز مالکان کو غیر قانونی سبسڈی دی چاہئے تو یہ تھا کہ سبسڈی کی منظوری دینے والے تمام عہدیداروں کو بے نقاب کیا جاتا،چودھری منظور بولے اس ایشو کے پیچھے جو ذمہ دار ہیں کیا ان کو سزا دی جائےگی۔