Friday, April 26, 2024

جی 20 ممالک سے 1.87 ارب ڈالر قرض ادائیگی مؤخر کرانیکی درخواست

جی 20 ممالک سے 1.87 ارب ڈالر قرض ادائیگی مؤخر کرانیکی درخواست
May 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) جی 20 ممالک سے 1.87 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کرانے کی درخواست کردی گئی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مثبت جواب آنے پر بنیادی شرائط کل فائنل کرلی جائیں گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق شرائط کے فریم ورک پر آئی ایم ایف حکام سے تبادلہ خیال ہوگا۔ وفاقی کابینہ میں آج فریم ورک کی منظوری دی جائیگی۔ فریم ورک میں قرضہ واپسی کی میعاد بڑھانے پر اضافی شرح سود معاف کرنے کی درخواست کی جائیگی۔ مشکل صورت حال جاری رہنے پر ادائیگیاں مزید مؤخر کرنے کی گنجائش طلب کی جائیگی۔ ایکسپورٹ اور بیرون ملک پاکستانی ورکرز کی جانب سے ترسیلات مزید کم ہونے کے اعداد و شمار پیش کئے جائینگے۔ قرضہ مؤخر کرنے پر غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے استعمال بارے طریقہ کار پیش کیا جائے گا۔