Thursday, March 28, 2024

پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ، وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی صدارت کریں گے

پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ، وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی صدارت کریں گے
May 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کا اہم اجلاس آج سوئٹزرلینڈ میں ہو گا۔ عمران خان اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے ورلڈ اکنامک فورم کی صدارت اور خطاب کریں گے۔ زمبابوے کے وزیر اعظم بھی ساتھ ہی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم سے کلیدی خطاب بھی کریں گے ۔ کورونا وباء کے مشکل وقت میں پاکستان کیا اقدامات اٹھا رہا ہے، وزیر اعظم نقطہ اٹھائیں گے ۔ دنیا بھر کے سربراہان مملکت، سربراہان حکومت اور عالمی رہنما شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان خطاب میں کورونا کی صورتحال میں حکومت پاکستان کے ہنگامی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ احساس پروگرام کے تحت کمزور طبقے کو نقد کیش،عارضی ملازمتیں، لاک ڈاؤن کے بعد تعمیراتی صنعت کو ریلیف ،کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر، این ڈی ایم  اے کی خدمات پر بات کریں گے ۔ کمزور معاشی حالات میں بھی کروڑوں پاکستانیوں کو امداد کیسے پہنچائی گئی، وزیر اعظم اپنے خطاب میں بتائیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، بیروزگاروں کے لیے فنڈز مختص کرنے پر بات کریں گے ۔ وزیر اعظم گرین نگہبان منصوبے کے تحت 60 ہزار نوکریوں کے بارے بھی آگاہ کریں گے۔ عمران خان درخت لگانے کے لئے مزید دو لاکھ نوکریاں دینے کے  منصوبے پر بات کریں گے ۔ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے 10 لاکھ رضاکاروں کے منصوبے کو دنیا کے بڑے فورم میں اٹھائیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کورونا جیسے چیلنج سے نمٹنے کے لئے دنیا کو نئی تجاویز بھی دیں گے۔