Saturday, April 27, 2024

کیا شاہد آفریدی سیاست میں قدم رکھ رہے ہیں،سوشل میڈیا پر سوالات کی بھرمار

کیا شاہد آفریدی سیاست میں قدم رکھ رہے ہیں،سوشل میڈیا پر سوالات کی بھرمار
May 19, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کیا شاہد آفریدی اب سیاست کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں ، سوشل میڈیا پر سوالات اور خدشات کی بھرمار ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  شاہد آفریدی ہمیشہ ہی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شاہد افریدی کی جانب سے ملک بھر میں مستحقین میں راشن کی تقسیم نے سوشل میڈیا پر افواہوں  کا بازارگرم کررکھا ہے کہ وہ جلد ہی سیاست میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی آفریدی کے ارادوں سے سیاست کی بو آرہی ہے ،اس لیے انہوں نے  سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر کہہ ہی دیا کہ کرکٹرز ناکام سیاست دان ہوتے ہیں۔ شاہد آفریدی کو الیکشن تو لڑنا ہی پڑے گا ۔

شاہد آفریدی  مختلف مواقع پر لگی لپٹی رکھے بغیر سیاسی رائے دیتے آئے ہیں ۔اپنی کتاب گیم چینجر میں  انہوں نے جہاں کرپشن کیخلاف عمران خان کے اقدامات کو سراہا تھا ،وہیں سوال بھی اٹھایا  تھا کہ کیا عمران خان کا اپنا گھر اور ان کی پارٹی صاف ہے۔ کیا عمران خان کے ساتھی صاف ستھرے ہیں۔ اپنا گھرصاف نہ ہو تو دوسرے پر چیخنا نہیں چاہیے۔