Friday, April 19, 2024

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں 10 سالہ بچہ قتل

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں 10 سالہ بچہ قتل
May 18, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں 10 سالہ بچے کا قتل کر دیا گیا۔ مصطفیٰ گھر سے سامان لینے نکلا۔ کچھ گھنٹے بعد لاش گھر کے عقب میں زیرتعمیر عمارت سے ملی۔ نواب ٹاون لاہور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے معصوم 10 سالہ غلام مصطفے کا تعلق قصور کے علاقہ قادر آباد سے ہے جس کا والد انور علی رکشہ ڈرائیور تھا اور لاک ڈاون میں روزی کمانے اکلوتے بیٹے کے ساتھ نواب ٹاون میں رہائش پذیر تھا جہاں 10 سالہ معصوم کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا پھر گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا ۔ غلام مصطفی کے والد کا کہنا تھا کہ غربت کے مارے گھر میں والدین کے اکلوتے بیٹے کی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گئی۔ ماں باپ اور دو بہنیں غشی سے بے ہوش ہو گئیں ۔ مصطفی کی والدہ اور بہن نے ملزموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 10 سالہ مصطفی پر ماتم کرتی ماں بہنیں وزیراعظم پاکستان سے انصاف کا مطالبہ کرتی رہیں۔