Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں ہیٹ ویو آج سے نہیں کل سے شروع ہو گی ، محکمہ موسمیات

کراچی میں ہیٹ ویو آج سے نہیں کل سے شروع ہو گی ، محکمہ موسمیات
May 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں ہیٹ ویو آج سے نہیں کل سے شروع ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔ کراچی میں سورج نے تیور دکھانا شروع کر دیے ۔ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور گرم موسم کی پیشگوئی کر دی ۔ کل سے 22 مئی تک گرمی کی نئی لہر سمندر کنارے کراچی کو لپیٹ میں لے گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران دن کے وقت سمندری ہوائیں بند اور سورج سوا نیزے پر رہے گا ۔ اس دوران پارہ 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور گرم ہوائیں شہریوں کا روزے میں امتحان لیں گی ۔ گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی سے کراچی والوں کے ابھی سے پسینے چھوٹ گئے لیکن ضروری کام کیلئے گھر سے نکلنا بھی ضروری ہے ۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں بلوچستان کے ریگستانی علاقوں کی گرم اور خشک ہوائیں ہیٹ ویو کا باعث بنیں گی جبکہ اس دوران سمندری ہوائیں دن کے وقت روٹھی رہیں گی ۔