Sunday, May 19, 2024

28 مئی کا دن ملک کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، راجہ پرویز اشرف

28 مئی کا دن ملک کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، راجہ پرویز اشرف
May 28, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یوم تکبیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا 28 مئی یوم تکبیر کا دن ملک کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پوری قوم کو سیاسی قیادت، مسلح افواج اور اپنے ایٹمی سائنسدانوں پر فخر ہے، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عزم کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔