Thursday, March 28, 2024

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار آج ڈیرہ غازی خان میں کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار آج ڈیرہ غازی خان میں کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
May 14, 2020
 ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے جنوبی پنجاب میں ڈیرے ہیں۔ آج ڈیرہ غازی خان میں کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب آج ڈیرہ غازی خان میں  سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، پہلے مرحلے میں سو بیڈ کا ہسپتال تعمیر ہوگا  ،منصوبے  پر چار ارب روپے خرچ ہوں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب  ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ، اس منصوبے پر   33 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ سردار عثمان بزدار   چاروں صوبوں کی ٹریفک کے جنکشن پل ڈاٹ کی کشادگی کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اس منصوبے پر 40 کروڑ خرچ ہوں گے ۔ عثمان بزدار  پنجاب زرخیز زمین کو دریائی کٹاؤ سے بچانے کے لیے گجانی سپر کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، اس  منصوبہ پر 63 کروڑ 60 لاکھ روپے روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ علاوہ ازیں  وزیراعلیٰ پنجاب کمشنر آفس میں مختلف محکموں کے افسران  کے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ پنجاب تونسہ اور کوہ سلیمان تحصیلوں کی محروم آبادیوں کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے میپکو حکام کو  26 کروڑ سے زائد مالیت کا چیک بھی دیں گے۔