Friday, April 19, 2024

کورونا کے حملوں میں مسلسل تیزی ، وائرس مزید 33 افراد کی زندگیاں نگل گیا

کورونا کے حملوں میں مسلسل تیزی ، وائرس مزید 33 افراد کی زندگیاں نگل گیا
May 14, 2020
 لاہور (92 نیوز) کورونا کے حملوں میں مسلسل تیزی جاری ہے۔ 24 گھنٹوں میں وائرس مزید 33 افراد کی زندگیاں نگل گیا۔ اموات کی مجموعی تعداد 770 تک جا پہنچی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 788 تک جا پہنچی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 33 اموات ہوئیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1452 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 51 ٹیسٹ کیے گئے۔ ترجمان کمانڈ سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر 3 لاکھ 30 ہزار 750 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 9 ہزار 695 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 770 ہو گئیں۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13341، پنجاب میں 13561 ہو گئی۔ کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 5252، بلوچستان میں 2239 ہو گئی۔ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 822، آزاد جموں و کشمیر 91 ، گلگت میں 482 ہو گئی۔