Tuesday, April 16, 2024

سندھ میں لاک ڈاؤن پابندیوں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 لاکھ روپے کر دیا گیا

سندھ میں لاک ڈاؤن پابندیوں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 لاکھ روپے کر دیا گیا
May 13, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں لاک ڈاؤن پابندیوں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ 3 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دیا گیا۔ ہر بار جرم پر الگ جرمانہ ہو گا۔ کراچی میں لاک ڈاون میں نرمی کا تیسرا دن ہے۔ دکانوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں  عید کی خریداری زوروں پر ہے۔ لائٹ ہاوس، جامعہ کلاتھ   ، صدریازینب مارکیٹ  کہیں بھی کورونا وائرس سے بچاو کی ایس او پی پر عملدرآمد دیکھنےمیں نہیں آرہا ہے۔ نہ چہروں پر ماسک نہ ہاتھوں میں گلز اور نہ دکانوں میں سینیٹائزر ہے۔ سماجی فاصلوں کا بھی خیال نہیں اورتو اور خواتین بچوں کو بھی لیکر بازاروں میں نظر آرہی ہیں۔ پوچھنے پر کہا کہ بچوں کے ناپ کا مسئلہ ہوتا ہے۔ اس لئے بازار لائے ہیں۔ بزرگ افراد جن کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے وہ بھی بے خوف گھوم رہے ہیں۔ ماسک نہ پہننے والوں نے بہانے بھی خوب بنائے۔ تاجر رہنما جمیل پراچہ نے کہا کہ رش زیادہ ہونے کی وجہ سے ایس او پی پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ مارکیٹں اور بازار آج بھی شام چار بجےتک  کھلے رہیں گے۔ شہری کل بھی خریداری کر سکیں گے تاہم جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاون ہو گا۔