Thursday, April 25, 2024

کورونا وائرس کے حوالے سے اوکاڑہ، گوجرانوالہ سمیت 10 اضلاع خطرناک قرار

کورونا وائرس کے حوالے سے اوکاڑہ، گوجرانوالہ سمیت 10 اضلاع خطرناک قرار
May 13, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس کے حوالے سے لاہور ،فیصل آباد ،حافظ آباد ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ سمیت 10 اضلاع خطرناک قرار دیئے گئے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈی ہیلتھ کیئر پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق دس اضلاع ریڈ زون میں شامل ہیں جن میں لاہور، پاکپتن، حافظ آباد، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ سیف زون میں بہاولنگر، جھنگ، بھکر، منڈی بہاؤالدین، جہلم، رحیم یار خان اور ننکانہ صاحب کو شامل کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد شمار میں ڈی جی خان، ساہیوال، لیہ،وہاڑی اور راجن پور بھی سیف زون میں شامل ہیں۔ میانوالی، لودھراں، نارووال، بہاولپور، سرگودھا، قصور، خانیوال اور راولپنڈی کو پنجاب کے کم خطرے والے اضلاع میں رکھا گیا ہے جبکہ راولپنڈی، اٹک، چکوال، گجرات، ملتان اور خوشاب کو بھی صوبہ میں کم خطرے والے اضلاع میں شامل کیا گیا ہے۔ اب تک سب سے زیادہ ٹیسٹ 7 مئی کو 5 ہزار 199 کیے گئے جن میں 956 ٹیسٹ مثبت آئے جو 18.39 فیصد بنتے ہیں۔ 6 مئی سے 11 مئی تک کل 28 ہزار 531 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 549 کیسز مثبت آئے۔ اعدادو شمار کے مطابق مریضوں کی صحت یابی کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب کے 3 زونز میں تقسیم کیا گیا۔ صوبہ میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح 39 فیصد ہے۔