Thursday, April 18, 2024

لاک ڈاؤن میں مزید نرمی، ٹرانسپورٹ بھی کھلے گی، کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی

لاک ڈاؤن میں مزید نرمی، ٹرانسپورٹ بھی کھلے گی، کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی
May 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی جائے گی، ٹرانسپورٹ بھی کھلے گی، ٹرینیں بھی چلیں گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لگی بڑی بیٹھک میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن پر کھل کر گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ میں شروع دن سے ہی لاک ڈاؤن کا حامی نہیں تھا، آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لائیں گے۔ عمران خان نے آنے والے دنوں میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھولنے کا عندیہ بھی دیاکہا کہ صوبوں سے اتفاق رائے کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرین کھولیں گے، لوگوں کو ایس او پیز کی پابندی اور احتیاطی تدابیر کی ترغیب دینا ہے۔ کابینہ اجلاس میں معاون خصوصی اطلاعات نے اشتہاری مہم کے لئے فنڈز مانگ لئے، عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت اربوں روپے کی رقوم تقسیم ہوئیں مگر تشہیر نہیں ہوئی، فنڈز فراہم کئے جائیں تاکہ اچھے کام کو مشتہر کیا جاسکے، وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو اشتہارات کے لئے فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ کابینہ اجلاس میں حکومتی خبریں لیک ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ایک معاون خصوصی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خبریں کب اور کیسے کیسے باہر نکلیں، اس پر کام ہوررہا ہے، معاملے پر آئندہ بیٹھک میں پھر بات ہو گی۔