Friday, April 26, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قدر میں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قدر میں اضافہ
May 12, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  مارکیٹ 319 پوائنٹس کے اضافے سے 33 ہزار 6 سو سے زائد پوائنٹس کی سطح پر آگئی، جبکہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں کمی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  ہنڈریڈ  انڈیکس میں 319 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا مارکیٹ تقریباً ایک فیصد کے اضافے سے 33 ہزار 603 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ انٹر بینک  میں امریکی ڈالر آج 38  پیسے مہنگا ہوکر 160 روپے 45 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پسیےت سستا ہوکر 160 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔ مقامی مارکیٹ میں سونے  کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا فی تولہ سونا 95 ہزار 500 روپے پر برقرار رہا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 81 ہزار 875 روپے پر مستحکم رہی عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر اضافے سے 1704 ڈالر فی اونس ہوگیا۔