Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
May 12, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر ژاؤ جنگ نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی سفیر ژاؤ جنگ کی ملاقات میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ چین نے کورونا وباء کے تناظر میں پاکستان کو فوری طبی امداد دی۔ چین نے وبا سے نمٹنے کیلئے اپنے طبی ماہرین کو پاکستان بھیجا۔ چینی سفیر ژاؤ جنگ نے اس موقع پر پاکستان کی ہر فورم پر معاونت کے عزم کا اظہار کیا۔