Friday, April 19, 2024

عمر اکمل کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس ، ملزم بکی ساجد عرف بانڈ کراچی سے گرفتار

عمر اکمل کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس ، ملزم بکی ساجد عرف بانڈ کراچی سے گرفتار
May 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) عمر اکمل کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کے ایک اور ملزم بکی ساجد عرف بانڈ کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے گھر سے لیپ ٹاپ اور فون بھی برآمد ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ساجد کے نیٹ ورک میں چارلی عرفان اور عرفات پارٹنر ہے۔ ملزموں کو بعض پولیس اہلکاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گروہ کا ماسٹر مائنڈ عاطف ڈالر ہے جو تاحال منظرعام سے غائب ہے۔ ملزم کا اصلی نام آفتاب احمد ولد عبدالروف ہے۔ گرفتار نہ کئے جانے والے دیگر ملزموں میں وقاص عرف پرنس، لال چند اور روی کمار شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان دیگر ملکوں سے ویب پورٹلز کے ذریعے رابطے میں تھے ۔ فنڈز حوالہ مرچنٹس کے ذریعے منتقل کئے جاتے تھے جس کی تحقیقات جاری ہے ۔