Wednesday, April 24, 2024

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی ، امریکا سے 150 طلبا خصوصی چارٹرڈ پرواز سے لاہور روانہ

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی ، امریکا سے 150 طلبا خصوصی چارٹرڈ پرواز سے لاہور روانہ
May 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا سے 150 طلبا خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے لاہور روانہ ہو گئے۔ ترجمان سفارتخانہ کے مطابق طلباء ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ میں زیر تعلیم تھے۔ پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے ڈلس ائیرپورٹ واشنگٹن پر طلباء کو الوداع کہا۔ امریکی محکمہ خارجہ حکام بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ پاکستانی طلباء کی محفوظ وطن واپسی کے انتظامات پر سفیر نے امریکی حکومت سے اظہار تشکر بھی کیا۔ پاکستانی طلباء نے بھی مشکل وقت میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ سفیر اسد مجید خان کا کہنا تھا پاکستانی طلباء نے بھی امریکی محکمہ خارجہ، پاکستانی سفارتخانے کا شکریہ ادا کیا ۔ امریکی خصوصی چارٹرڈ پرواز، پاکستانی انتظام کردہ 6 پروازو‍ں کے علاوہ ہے ۔ گزشتہ روز بھی 65 طلباء بذریعہ قطر ائیرویز ہفتے کو کراچی پہنچے۔ تمام اقدامات امریکا میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے ہیں۔