Friday, April 19, 2024

لاک ڈاؤن میں نرمی کا کوئی ناجائز فائدہ نہ اٹھائے، شاہ محمود قریشی کا دوٹوک اعلان

لاک ڈاؤن میں نرمی کا کوئی ناجائز فائدہ نہ اٹھائے، شاہ محمود قریشی کا دوٹوک اعلان
May 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا کوئی ناجائز فائدہ نہ اٹھائے۔ دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ ایس او پیز پرعمل نہ کیا گیا تو مکمل لاک ڈاؤن کردیں گے۔ حماد اظہر نے کہا لاک ڈاؤن برقرار رہتا تو2 کروڑ افراد بیروزگار ہوجاتے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا پالیسی بیان، ایس او پیزپرعمل نہ کرنے کی صورت میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کورونا عالمی مسئلہ ہے علاقائی نہیں، نہ ہی یہ وائرس زائرین یا تبلیغی جماعت کی وجہ سے پھیلا، ٹیسٹنگ کی سہولیات کے ناکافی ہونے کا بھی اعتراف کرلیا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے اجلاس کے دوران کہا لاک ڈاؤن کورونا کا علاج نہیں بلکہ پھیلاؤ کو کم کرنے کا طریقہ ہے، اگر لاک ڈاؤن کو بڑھایا جاتا ہے تو ملک میں کم از کم دو کروڑ افراد اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ اجلاس کے دوران سماجی فاصلہ نظر انداز کرنے پر ڈپٹی اسپیکر نے اظہار برہمی کیا قاسم سوری بولے کسی کو نام کی ترتیب سے بیٹھنے کی ضرورت نہیں، عمران خٹک کو تنبیہ کی یہاں کچہری لگانے کی ضرورت نہیں، مجلس کرنی ہے تو ایوان سے باہر جائیں۔