Thursday, March 28, 2024

فاسٹ باؤلر حسن علی اور عثمان شنواری کو سنٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کئے جانے کا امکان

فاسٹ باؤلر حسن علی اور عثمان شنواری کو سنٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کئے جانے کا امکان
May 11, 2020
 لاہور (92 نیوز) فاسٹ باؤلر حسن علی اور عثمان شنواری کو سنٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہتے ہیں سنٹرل کنٹریکٹ کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، دورہ انگلینڈ کے حوالے سے مکمل مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ قومی کرکٹرز کا سنٹرل کنٹریکٹ، کون in کون out فیصلہ کل ہوگا۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی بی سے اے کیٹیگری میں ترقی اور سابق کپتان سرفرازاحمد کی سی کیٹیگری میں تنزلی کا امکان ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر اور وہاب ریاض کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے، فاسٹ باؤلرز حسن علی اور عثمان شنواری کو بھی کنٹریکٹ نہ دینے پر غورکیا جارہا ہے، ہونہار فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ ملنے کا قوی امکان ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے ہیڈکوچ وچیف سلیکٹرمصباح الحق نے سینٹرل کنٹریکٹ پر کام مکمل  کر لیا ہے، کل کھلاڑیوں کی فہرست مل جائے گی اور چیئرمین پی سی بی سے مشاورت کے بعد کل ہی سنٹریکٹ کنٹریکٹ کا اعلان کردیا جائے گا۔ وسیم خان کاکہنا تھا دورہ انگلینڈ  کےحوالے سے 15مئی کو انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ آن لائن  اجلاس میں تبادلہ خیال ہوگا، دورہ انگلینڈ  آسان نہیں کیونکہ وہاں کے حالات کافی خراب ہیں۔ وسیم خان کاکہنا تھا نیا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے نافذالعمل ہوگا،کنٹریکٹ کے جلد اعلان کرنے کا مقصد کھلاڑیوں کو تحفظ دینا ہے۔