Wednesday, April 24, 2024

ماؤں کے عالمی دن پر بابر اعظم کا پیغام آئی سی سی نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئرکیا

ماؤں کے عالمی دن پر بابر اعظم کا پیغام آئی سی سی نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئرکیا
May 10, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ماؤں کے عالمی دن پر ٹوئٹر پیغام میں اپنی ماں کو خراج تحسین پیش کیا جسے آئی سی سی نے بھی  اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیا۔ بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا میں نے جب اپنا پہلا بلا خریدا وہ پندرہ سو روپے کا تھا اور وہ میری ماں کی ٹوٹل سیونگ تھی ۔ اس کے باوجود انہوں نے مجھے وہ رقم دی۔ https://twitter.com/babarazam258/status/1259271008596475906?s=20 بابر اعظم نے مزید لکھا کہ جب کسی نے میرا یقین نہیں کیا تو آپ نے میرا یقین کیا۔ میرا ہر انچ آپ کا مقروض ہے۔ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔ بابر اعظم کا ٹوئٹ آئی سی سی نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ماؤں کے عالمی دن پر یہ بہت اچھا پیغام ہے۔