Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد میں بھی جزوی لاک ڈاؤن 31 مئی تک جاری رہے گا

اسلام آباد میں بھی جزوی لاک ڈاؤن 31 مئی تک جاری رہے گا
May 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں لاک ڈائون میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے تمام بڑے تجارتی مراکز، تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، بڑے ریسٹورنٹ، ہوٹلز، مارکیز، شادی ہال، سینما گھر، ہیئرسیلون بند رہیں گے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر کے  بڑے تجارتی مراکز، تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، بڑے ریسٹورنٹ، ہوٹلز، مارکیز، شادی ہال، سینما گھر، ہیئرسیلون بند رہیں گے۔ روات، بہارہ کہو اور ترنول میں بڑی مارکیٹں بھی بند رہیں گی۔ پہلے مرحلے میں تعمیراتی سیکٹر کے ساتھ ساتھ سٹیل، پلاسٹک پائپ، الیکٹرونک آلات، پینٹس کی انڈسٹری کھول دی گئی ہے۔ سینٹری ورکس اور ہارڈ ویئر کی دکانوں کے ساتھ کریانہ سٹورز کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ۔چھوٹی مارکیٹوں میں ایس او پیز کے ساتھ دکانیں کھولی جا سکیں گی۔ دکانیں ہفتے کے پانچ دن کھولنے کی اجازت ہو گی۔ جنرل سٹورز، بیکریز، آٹا چکی، ڈیری شاپس، گوشت، فروٹ شاپس اور تنور ہفتے میں 7 دن کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی۔ ٹائر پنکچر شاپس، ڈرائیور ہوٹل، پٹرول پمپ 24 گھنٹے کھولے جا سکتے ہیں جبکہ پوسٹل کوریئرز، پک اینڈ ڈراپ سروس کے لیے بھی صبح 9 سے شام 5 بجے تک کی اجازت ہو گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین ایس اوپیز پرعمل کریں۔۔۔ٹائیگر فورس اور رضا کاروں کو بھی ایس او پیز کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔