Friday, April 19, 2024

ٹھٹھہ، دریائے سندھ میں بچے کو بچاتے 3 خواتین اور 2 بچے ڈوب گئے

ٹھٹھہ، دریائے سندھ میں بچے کو بچاتے 3 خواتین اور 2 بچے ڈوب گئے
May 9, 2020
ٹھٹھہ (92 نیوز) ٹھٹھہ کے نواحی علاقے گھوڑا باری کے قریب دریائے سندھ میں بچے کو بچاتے ہوئے 3 خواتین اور 2 بچے ڈوب گئے۔ ٹھٹھہ میں گھوڑا باری کے قریب دریائے سندھ میں بچے کو بچاتے ہوئے مذکورہ خواتین اور بچے ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں خواتین اور ایک بچے کی لاش مقامی لوگوں نے نکال لی۔ دریائے سندھ میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش جاری ہے، پولیس سمندر کی جانب روانہ ہوگئی۔