Saturday, April 20, 2024

پنجاب حکومت کی 6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنیکی تجویز

پنجاب حکومت کی 6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنیکی تجویز
May 8, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے 6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کی تجویز دے دی۔ فیاض چوہان کہتے ہیں کہ لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت بڑے شہروں میں کورونا کیسز بڑھے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاق رضامند ہوگیا تو بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن برقرار رکھیں گے، مزید بولے کہ وفاق کی پالیسی پر 99 فیصد عملدرآمد کررہے ہیں، اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کل کریں گے۔