Thursday, March 28, 2024

فیصل آباد میں عید شاپنگ کی دلدادہ خواتین کا رش

فیصل آباد میں عید شاپنگ کی دلدادہ خواتین کا رش
May 7, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں مردوں کی جانب سے تو پہلے ہی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جارہی تھی، لیکن عید شاپنگ کی دلدادہ خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں، بازاروں میں رش ایسا کہ تل دھرنے کو جگہ نہیں، ایسے میں شوہروں نے حکومت سے لاک ڈاؤن عید تک جاری رکھنے کی عرضیاں کیں ہیں۔ آدھی کھلی آدھی بند دکانوں سے ہوا لاک ڈاون کا توڑ، فیصل آباد کے دکانداروں نے سیل سیل کا شور مچا رکھا ہے، خواتین نے بھی آو دیکھا نہ تاو انارکلی بازارمیں رش لگایا، کسی نے کرتا، میچنگ جوتا تو کسی نے جھمکا اٹھایا۔ؔ بیگمات کہتی ہیں کئی ہفتوں شاپنگ نہیں کی اب دل کھول کر خرچہ ہوگا شوہربے چارے فریاد کرتے ہیں۔ لاک ڈاون عید تک جاری رہے توسرکار کیا خوب چرچا ہوگا۔ کھلم کھلا لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر دکاندار فاقوں کی دہائیاں دے رہے ہیں۔ شاپنگ کو ترستی خواتین کورونا وبا کے ڈر خوف سے باکل بے فکر ریڈی میڈ کپڑوں اوربچوں کی گارمنٹس پر رش لگائے ہوئے ہیں، لیکن پولیس آ جائے توکیا دکاندار کیا خریدار سب کی دوڑیں بھی لگتی ہیں۔ لاک ڈاون کے باوجود بازاروں میں کھڑکی توڑ رش،، تو پھر مرد حضرات زرا دل تھام کر،بٹوے سنبھال کر ،کیونکہ خواتین کی شاپنگ ابھی تو شروع ہوئی ہے۔