Friday, April 19, 2024

جرمنی اور اٹلی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں شروع

جرمنی اور اٹلی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں شروع
May 7, 2020
برلن (92 نیوز) جرمنی اور اٹلی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت مل گئی، جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے رواں ماہ فٹبال لیگ کے دوبارہ آغاز کی اجازت دے دی، اٹالین فٹبال لیگ میں شامل کھلاڑیوں کو بھی کورونا ٹیسٹ کے بعد گراؤنڈ میں پریکٹس کا اجازت نامہ مل گیا۔ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ویران کھیل کے میدانوں سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں، جرمن اور اٹالین فٹبال لیگ کی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت مل گئی۔ جرمنی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے رواں ماہ فٹبال لیگ کے شروع ہونے کی تصدیق کر دی ہے، ایونٹ کے بقیہ تمام میچز شائقین سے خالی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ اٹلی میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اٹالین فٹبال لیگ کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت دے دی گئی، لیکن لیگ کے دوبارہ شروع ہونے کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں ہوا، تاہم ایونٹ کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں  کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ دوسری جانب انگلش پریمئیر لیگ کے منسوخ ہونے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں، لیگ مینجرز ایسوسی ایشن کے چیف کا کہنا ہے اگر کلبز  نیوٹرل وینوز پر کھیلنے کے لیے آمادہ نہ ہوئے تو لیگ کو منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔