Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں ہیٹ ویو کا دوسرا دن ، درجہ حرارت 32 ڈگری کراس کر گیا

کراچی میں ہیٹ ویو کا دوسرا دن ، درجہ حرارت 32 ڈگری کراس کر گیا
May 6, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں ہیٹ ویو کا دوسرا دن ہے۔ سمندری ہوائیں بند جبکہ درجہ حرارت 32 ڈگری کراس کر گیا۔ سورج نے آنکھیں دکھائیں تو عوام کے پیسنے چھوٹ گئے۔ بڑے تو گرمی سہنے لگے لیکن بچوں نے گرمی سے بچنے کے لئے محلےمیں جمع ہونے والے پانی میں خوف ڈبکیاں لگائیں۔ صفورہ گوٹھ  میں جمع پانی میں  نہانا خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ چند روز پہلے سرجانی میں بھی پانچ بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔ دوسری جانب طبی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی سے بچنے کے لئے غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسم میں سحری اور افطاری میں دہی ، دودھ اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں تاکہ پورا دن جسم سے نمکیات کی کمی نہ ہو۔