Friday, April 19, 2024

لاک ڈاؤن میں نرمی کتنی اور کیسے کرنی ہے؟ آج فیصلہ کیا جائے گا

لاک ڈاؤن میں نرمی کتنی اور کیسے کرنی ہے؟ آج فیصلہ کیا جائے گا
May 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) لاک ڈاؤن میں نرمی کتنی اور کیسے کرنی ہے؟ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں آج فیصلہ کیا جائے گا۔ گزشتہ وز وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں  لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات اور معاشی سرگرمیوں میں توازن کی تجاویز پر غور کیا گیا ۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے کی بھی تجویز دی گئی ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، وفاقی وزیر حماد اظہر ، معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تعمیراتی شعبے کو بھی کھولنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ ادھر ریلوے کا 10 مئی سے محدود آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ بھی سامنے آیا۔ 8 مئی کو وزیراعظم سے حتمی منظوری لی جائے گی۔