Friday, March 29, 2024

آئی پی پیز اسکینڈل ، انکوائری کمیشن کا قیام 2 ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی منظوری

آئی پی پیز اسکینڈل ، انکوائری کمیشن کا قیام 2 ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی منظوری
May 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) آئی پی پیز اسکینڈل کی رپورٹ پبلک اور انکوائری کمیشن قائم کرنے کے معاملے پر کابینہ نے انکوائری کمیشن کا قیام 2 ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاور ڈویژن اور کابینہ ممبران کی مخالفت کے باعث دونوں فیصلوں کی منظوری دی۔ آئی پی پیز مالکان کیساتھ جاری مذاکرات اور دوست ملک کی  ناراضی کا بھی سہارا لیا گیا۔ کابینہ نے 21 اپریل کو انکوائری کمیشن قائم اور رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دی تھی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 13 سالوں میں قومی خزانے کو 4 ہزار 802 ارب روپے نقصان ہوا۔ 16آئی پی پیز نے 50 ارب 80 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اور 415 ارب روپے سے زائد کا منافع حاصل کیا۔