Friday, April 26, 2024

سول اسپتال حیدر آباد میں کورونا کے مریض کو پلازمہ لگانے کا پہلا کامیاب تجربہ

سول اسپتال حیدر آباد میں کورونا کے مریض کو پلازمہ لگانے کا پہلا کامیاب تجربہ
May 5, 2020
کراچی (92 نیوز) سول اسپتال حیدر آباد میں کورونا کے مریض کو پلازمہ لگانے کا پہلا کامیاب تجربہ ہو گیا۔ ایم ایس اسپتال کے مطابق مریض عبدالستار کی حالت پلازمہ لگانے کے بعد بہتر ہونے لگی۔ سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے وکیل عبدالستار کی حالت پلازمہ لگانے کے بعد بہتر ہونے لگی۔ ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر شاہد جونیجو نے بتایا کہ مریض کا بلڈ پریشر نارمل ہو گیا۔ آکسیجنل سیچوریشن پہلے 60 تھی جو اب 93 یعنی نارمل ہے۔ کراچی میں ماہر امراض خون   ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ملک بھر کے چار اسپتالوں میں کورونا کے شکار افراد کو پلازمہ لگائے جا رہے ہیں۔ کراچی، جامشرو، پشاور اور اسلام آباد میں کلینیکل ٹرائل جاری ہیں۔ آئندہ دو ماہ کے دوران  کورونا سے شدید متاثر 350 افراد کو پلازمہ لگایا جائے گا۔ جلد ہی اچھی خبریں آنا شروع ہونگی۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ جلد ہی ملک کے دوسرے شہروں میں بھی مریضوں کو پلازمہ لگانے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔