Tuesday, April 23, 2024

ایل او سی، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی

ایل او سی، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی
May 2, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر اور سنکھ سیکڑ میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی۔پاک فوج کی جانب سے موثر جواب دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے دانستہ طور پر حاجی پیر اور سنکھ سیکڑ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خواجہ بانڈی کی رہائشی خاتون شدید زخمی ہوئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔