Friday, March 29, 2024

پنجاب میں کورونا کے 514 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 6 ہزار 854 ہوگئی

پنجاب میں کورونا کے 514 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 6 ہزار 854 ہوگئی
May 2, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب میں کورونا کے 514 نئے کیسز سامنے آگئے۔ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 854 ہوگئی۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں کورونا کے 2 ہزار 154 کنفرم مریض ہیں۔ 768 زائرین سنٹرز، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 4075 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ننکانہ 17، قصور 61، شیخوپورہ 21، راولپنڈی 380 جہلم 60، اٹک 35، چکوال 5، گوجرانوالہ 176، سیالکوٹ 184، ناروال 18، گجرات میں 237 شہریوں میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔ حافظ آباد 33، منڈی بہاوالدین 32، ملتان 83، خانیوال 7، وہاڑی 51، فیصل آباد 117، چینیوٹ 13، ٹوبہ 7، جھنگ 43، رحیم یار خان 71، سرگودھا میں 71 شہری کورونا سے متاثر ہیں۔ میانوالی 20، خوشاب 15، بھکر 13، بہاولنگر 12، بہاولپور 21، لودھراں 9، ڈی جی خان 32، مظفر گڑھ 23، لیہ 3، ساہیوال 14، اوکاڑہ 19 پاکپتن میں 20 کنفرم مریض ہیں۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک کل 115 اموات، 2206 افراد صحت یاب، 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ اب تک کل 88899  ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔