Friday, April 26, 2024

امریکی صدر اور وائٹ ہاؤس نے مودی کو ٹویٹر پر ان فالو کر دیا

امریکی صدر اور وائٹ ہاؤس نے مودی کو ٹویٹر پر ان  فالو کر دیا
April 29, 2020

واشنگٹن ( 92 نیوز) اقلیتوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے مودی حکومت کو مہنگے پڑ گئے ، امریکی صدر اور وائٹ ہاؤس نے ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ان فالو کردیا۔ بھارتی وزیراعظم کے دفتر، سفارت خانے سمیت کئی بھارتی ٹویٹر ہینڈلز بھی ان فالو کر دیے گئے۔

مودی ٹرمپ کی یاری ٹٹ گئی تڑک کر کے ، وائٹ ہاؤس نے دہلی سے منہ موڑ لیا۔امریکی صدارتی محل نے اپنےآفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارتی وزیراعظم اور بھارتی صدرکو ان فالو کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں جبکہ وہ صرف 13 اکاؤنٹ کو فالو کرتا تھا ،  وائٹ ہاؤس جن 13 اکاؤنٹس کو فالو کرتا ہے ان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی صدر کے ٹوئٹر اکاونٹس بھی شامل تھے۔

وائٹ ہاؤس نے بھارتی وزیراعظم آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ اور واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی ان فالوکر دیا ہے۔امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت 2019 میں مذہبی آزادی کے حوالے سے بدترین ملک رہا۔

یو ایس سی آئی آر ایف نے سال 2020  کی رپورٹ میں مودی سرکار کی طرف سے شہریت کے ترمیمی قانون کو مسلمانوں سمیت دیگراقلیتوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔