Wednesday, April 24, 2024

فضل الرحمان کے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے مکمل

فضل الرحمان کے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے مکمل
April 28, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) فضل الرحمان کے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے مکمل، آج حاصل بزنجو، ساجد میر، اویس نورانی کو فون کیا

گزشتہ روز مولانا نے شہباز شریف، بلاول بھٹو، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ اور میاں افتخار حسین سے رابطہ کیا تھا، اپوزیشن رہنماؤں سے رابطوں کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں  اپوزیشن رہنماؤں کا 18 ویں آئینی ترمیم کا مکمل دفاع کرنے پر اتفاق ہوا۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ  18 ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کی حکومتی سازش کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے ، 18 ویں ترمیم میں ترمیم کی بجائے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حقوق کا ہر حال میں دفاع کریں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ  تمام اپوزیشن جماعتوں کا 18 ویں ترمیم  اور این ایف سی کے تحت صوبوں کے حقوق کے تحفظ پر اتفاق ہوچکا ہے۔ ادھر سراج الحق کا کہنا ہے18ویں ترمیم پر حکومتی بیان بازی بے وقت کی راگنی ہے ۔