Thursday, April 25, 2024

کراچی، ضلعی انتظامیہ پھلوں کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام

کراچی، ضلعی انتظامیہ پھلوں کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام
April 28, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں ضلعی انتظامیہ پھلوں کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے، آج بھی دکاندار من مانی قیمتوں پر پھل فروخت کررہےہیں، شہری کہتے ہیں افطاری میں فروٹ چاٹ بنانا بھی مشکل ہوگیاـ رمضان المبارک میں زائد منافع خورآزاد ہیں۔ پھلوں کی آسمان سے باتیں کرتیں قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کردیا۔ کراچی میں ایک درجن کیلے 140سے 150روپے درجن  فروخت ہورہے ہیں۔ سیب 220 سے 250 روپے ایک کلوخربوزہ اور گرما 100 روپے کلو جبکہ تربوز 50 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہری کہتےہیں ہر پھل کی  قیمت  بڑھادی گئی ہے،افطاری میں فروٹ چاٹ بھی نہیں بناسکتے۔ دکاندار کہتے ہیں ہول سیل سطح پر قیمت زیادہ ہونے اور کئی پھلوں کے سیزن ختم ہونے سے اسکی قیمت میں اضافہ ہوا۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کا کرنے کے صرف دعوے کرتی نظر آتی ہے جسکی وجہ سے عوام مہنگےپھل خریدنے  پرمجبور ہیں۔