Thursday, April 18, 2024

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر ورلڈکپ جیتنے کا انعامی میڈل پرانے گھر میں ہی بھول آئے

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر ورلڈکپ جیتنے کا انعامی میڈل پرانے گھر میں ہی بھول آئے
April 26, 2020
 لندن (92 نیوز) انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نے نیا گھر لیا تو ورلڈکپ جیتنے کا انعامی میڈل پرانے گھر میں ہی بھول آئے۔ جوفرا آرچر کا کہنا ہے  کہ دیوار پر ایک پورٹریٹ میں میڈل لٹکایا تھا لیکن میڈل اب وہاں موجود نہیں۔ پچھلے سال کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔ یاد رہے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ  کیا تھا اور پہلے کھیلتے ہوئے  مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تھے ۔انگلینڈ کی ٹیم بھی مقررہ 50 اوورز میں  241 رنز ہی بنا پائی جس کی بنا پر میچ ٹائی ہو گیا تھا ۔ سپر اوور میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے  15 رنز بنائے تھے ،  انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے 7 اور بین اسٹوکس نے  8 اسکور بنائے  جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نےباؤلنگ کی تھی ۔ سپر اوور میں 16 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے بھی 15 رنز بنائے اور میچ برابر ہو گیا تھا ۔ انگلینڈ  کی ٹیم زیادہ باؤنڈریز لگانے کی بناء پر میچ اور ورلڈ کپ جیت گئی تھی ۔