Thursday, March 28, 2024

فیصل آباد، ملتان، سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری، فصلیں متاثر ہونیکا خدشہ

فیصل آباد، ملتان، سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری، فصلیں متاثر ہونیکا خدشہ
April 24, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد، سرگودھا اور جلالپور بھٹیاں سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔ ملتان، جلالپور پیروالا سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ شجاع آباد میں بھی تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی، بارش سے جنوبی پنجاب میں گندم کی فصل کو نقصان کا خدشہ ہے۔ وہاڑی شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ بارش اور ژالہ باری سے گندم کی تیار فصل بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ادھر چشتیاں شہر اور نواحی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ اور ژالہ باری ہوئی، تیز آندھی اور بارش سے بجلی کا نظام متاثر ہوگیا۔ شہر اور گردونواح میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بھکر کے نواحی علاقوں کارلو والا، بھٹی والا، سارگے والا میں بارش اور ژالہ باری کے باعث سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر تیار فصلیں چنا، گندم شدید متاثر ہوئیں، کسان شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔