Thursday, March 28, 2024

ماہ مقدس کی آمد سے پہلے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ماہ مقدس کی آمد سے پہلے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
April 24, 2020
 کراچی (92 نیوز) ماہ مقدس کی آمد سے پہلے ہی منافع خوروں نے چھریاں تیز کر لیں۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دالیں 50 سے 120 روپے ، آٹا بیس، گھی ساٹھ روپے کلو تک مہنگا ، بیسن پچاس، چینی بیس، سرخ مرچ دو سو، چائے کی پتی ساڑھے تین سو روپے کلو مہنگی ، شربت کی بوتل میں پچاس ، صابن کی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ پھل، کھجور، سبزی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ لیموں 20 روپے اضافے سے 280 روپے ہو گیا۔ ہولسیل مارکیٹ میں گرما 150 روپے کلو ہو گیا ، گولڈن سیب 220 روپے جبکہ مقامی سیب 150 روپے کلو میں فروخت کیلے 30 روپے مزید مہنگا ہو کر 150 روپے کلو ہوگیا۔ گرے فروٹ 50 روپے اضافے سے  300 روپے درجن ہوگیا ۔ کینو سارھے تین سو روپے درجن کے حساب سے فروخت ، پپیتا 80 روپے کلو کے حساب سے فروخت ، خربوزہ 20 روپے اضافے سے 100 روپے کلو کردیا گیا۔ تربوز 25 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگا۔ سپلائی دیمانڈ کا فرق بڑھنے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ موسمی سبزی کی قیمتوں میں 20 روپے کلو تک کا اضافہ کیا گیا۔ مٹر 120 روپے، بھنڈی اور ٹنڈے 100 روپے کے حساب سے فروخت ، پیاز 50 ٹماٹر 20 روپے کلو میں فروخت ، لہسن 50 اور اردرک 40 روپے پاو کے حساب سے ب ک رہا ہے۔