Friday, April 19, 2024

چیئرمین نیب کی چینی، آٹا اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری

چیئرمین نیب کی چینی، آٹا اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری
April 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چینی، آٹا اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔ چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق گندم اور چینی سکینڈل ، سی ڈی اے افسران اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکیٹو بورڈ نے سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم، نجکاری کمیشن، پمز اسپتال کے حکام اور نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے اور نیب فیس نہیں کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں یقین رکھتا ہے۔