Friday, April 19, 2024

بلوچستان، لاک ڈاؤن پر تاجر برادری 2 مختلف دھڑوں میں تقسیم

بلوچستان، لاک ڈاؤن پر تاجر برادری 2 مختلف دھڑوں میں تقسیم
April 14, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے تاجر برادری 2 مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق کل سے صوبے بھر میں کاروبار ی مراکز کھولے جائیں گے جبکہ دیگر عہدیداروں کا لاک ڈاؤن سے متعلق صوبائی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ بلوچستان بھر میں کل سے کاروبار شروع ہوگا یا نہیںانجمن تاجران بلوچستان بھی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔ ترجمان انجمن تاجران بلوچستان اللہ داد ترین کے مطابق تاجر برادری مزید لاک ڈاﺅن کی متحمل نہیں ہو سکتی انتظامیہ کے سامنے 2آپشن رکھے گئے ہیں جس کے مطابق کل سے کاروباری سرگرمیاں شروع کی جائینگی۔ تاہم دوسری جانب انجمن تاجران کے مرکزی رہنماﺅں کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے لاک ڈاﺅن برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے تاہم حکومت کودوکانوں میں کام کرنے والے مزدوروں او رتاجروں کو بلاسود قرضہ دینے کی تجویز دی ہے۔ صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق لاک ڈاون 21اپریل توسیع برقرار ہے تاہم دوکانوں میں کام کرنے والے مزدورں کو ریلیف ،جبکہ تاجر برادری کو بلاسود قرضہ دینے کا منصوبہ زیر غور ہے۔