Thursday, April 25, 2024

اسمگلنگ کی روک تھام، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف قانون لا رہے ہیں، فردوس عاشق

اسمگلنگ کی روک تھام، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف قانون لا رہے ہیں، فردوس عاشق
April 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف قانون لایا جا رہاہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ آرڈیننس میں سخت سزائی تجویز کی گئی ہیں، آرڈیننس کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی کابینہ نے توثیق کی، انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ چاروں صوبوں پر پروگرام کی رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے، کابینہ میں احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فردوس عاشق نے مزید کہا کہ وزیراعظم عوام کے دکھوں کے مداوے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، ہم مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے، ایک محاذ ہم نے کورونا اور دوسرا غربت، بھوک اور بیروزگاری کیخلاف لڑنا ہے۔