Wednesday, April 24, 2024

چینل 92 نیوز کی خبر پر ایکشن، وزارت صحت کی کابینہ کو ڈیوٹی فری 12 آئٹمز کی درآمد پر پابندی کی سفارش

چینل 92 نیوز کی خبر پر ایکشن، وزارت صحت کی کابینہ کو ڈیوٹی فری 12 آئٹمز کی درآمد پر پابندی کی سفارش
April 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) 92 نیوز کی خبر پرایکشن، کورونا وائرس کے علاج کے نام پر ڈیوٹی فری آلات کی درآمد کی آڑ میں وزارت صحت افسران کی بڑی واردات پکڑی گئی۔ چینل 92 نیوز ، خبر پرایکشن ، وزارت صحت ، کابینہ ، ڈیوٹی فری 12 آئٹمز ، درآمد پر پابندی ، سفارش ، اسلام آباد ، 92 نیوز 20 ماچ کو برانڈاور ملک کی شرط کیساتھ 61 آئٹمز درآمد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر صفی ملک کی سفارش پر 61 آئٹمز پر ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ چینل 92 نیوز ، خبر پرایکشن ، وزارت صحت ، کابینہ ، ڈیوٹی فری 12 آئٹمز ، درآمد پر پابندی ، سفارش ، اسلام آباد ، 92 نیوز 61 آئٹمز میں 12 آئٹمز کا کورونا علاج کیساتھ تعلق ہی نہیں، وزارت صحت نے اعتراف کر لیا۔ دیگر آئٹمز کی درآمد میں برانڈ اور ملک کی شرط بھی غلط عائد ہوگئی۔ 25 روز بعد وزارت صحت کی سنگین غلطی اوربے ضابطگی کا احساس ہوگیا، وفاقی کابینہ کو ڈیوٹی فری 12 آئٹمز کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کردی گئی۔ دیگر 49 آئٹمز کی درآمد پر برانڈ اور ملک کی شرط بھی ختم کرنے کی سفارش کی گئی۔