Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کی رقم بڑھانے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کی رقم بڑھانے کی منظوری دیدی
April 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے نوجوانوں کیلئے خوشخبری آگئی، کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملنے والی 50 لاکھ کی رقم بڑھا کر اڑھائی کروڑ کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 50 لاکھ کی بجائے اڑھائی کروڑ روپے تک کی رقم ملے گی، شرح سود بھی آٹھ فیصد سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی، نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کے لئے مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے لاک ڈاؤن میں نرمی آتے ہی نوجوانوان کو کاروباری میدان میں آگے لائیں گے۔ پاکستان کے تمام بینکوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ نوجوانوں کو مزید سہولت دیں تا کہ بڑے کاروبار کر سکیں، نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ان پر مزید سرمایہ کاری کریں گے۔ ملکی معیشت کو سنبھالنے میں نوجوانوں کا کردار بھی اہم ہوگا۔