Friday, March 29, 2024

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کو 3 ہفتے مکمل، لاکھوں مستحقین کو راشن نہ پہنچ سکا

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کو 3 ہفتے مکمل، لاکھوں مستحقین کو راشن نہ پہنچ سکا
April 12, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت کے دعوؤں کو 20 روز گزرگئے لیکن لاکھوں مستحقین کو راشن نہ پہنچ سکا۔ مستحقین تک راشن کی تقسیم کیلئے ایک ارب روپے سے زائد رقم ڈپٹی کمشنرز کو مل گئی مگر غریبوں کو راشن نہ مل سکا۔ صوبائی وزراء غریبوں کی مدد کے بجائے الزام تراشیوں میں مصروف ہیں۔ کہیں راشن کی عدم فراہمی پر تو کہیں بد انتظامی پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنرز کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کراچی کی بات  کی جائے  تو ملیر میں منتخب نمائندے سرکاری راشن کی تقسیم پر نالاں ہیں جبکہ ضلع وسطی میں سرکاری راشن سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو دیدیا گیا۔ سندھ کے متعدد اضلاع میں غیر معیاری، کم مقدار راشن ملنے کی شکایات ہیں۔ حیدرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع میں بھی غریب خاندان راشن سے ابتک محروم ہیں۔ اس حوالے سے سندھ حکومت کے خصوصی سیل کو بھی سیکڑوں شکایتی کالز موصول ہوئی مگر کوئی ایکشن نہ ہوا ۔