Saturday, April 20, 2024

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، سندھ کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، سندھ کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی
April 12, 2020
کراچی (92 نیوز) ایک طرف سندھ میں کورونا کے وار جاری ہیں، تو دوسری جانب سندھ بھر کے اسپتالوں میں وینٹی کیٹرز کی کمی کا سامنا ہے۔ کراچی سمیت صوبے بھرکے سرکاری اسپتالوں میں صرف 179 وینٹی لیٹر موجود ہیں۔ 179وینٹی لیٹرز میں سے 25 پورٹ ایبل ہیں جبکہ درجنوں وینٹی لیٹرز خراب پڑے ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں 43 وینٹی لیٹرز ہیں۔ مزید 20 وینٹی لیٹرز کیلئے سندھ حکومت کو درخواست دی ہے۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے اسپتالوں میں صرف 27 وینٹی لیٹرز ہیں۔ جامشورو  کے اسپتالوں میں  22 ، دادو میں 2، ٹھٹھہ 2، ٹنڈو محمد خان 6، سکھر میں 8  وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ خیر پور میں 37 وینٹی لیٹرز ،لاڑکانہ 5 جبکہ شکار پور میں 12 وینٹی لیٹر ہیں۔ شہید بے نظیر آباد میں 8 اور ایک پورٹ ایبل وینٹر لیٹر موجود ہے جبکہ نوشہرو فیروز میں صرف 8 وینٹی لیٹرز ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں تمام وینٹی لیٹرز دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے استعمال میں ہوتے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا نے شدت اختیار کی تو  صورتحال پر قابو پانا مشکل ہوسکتا ہے۔