Wednesday, April 24, 2024

رحیم یارخان، موٹر وے پر تیزرفتار کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

رحیم یارخان، موٹر وے پر تیزرفتار کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق
April 10, 2020
رحیم یارخان (92 نیوز) رحیم یارخان میں موٹر وے پر تیزرفتار کار ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کا شکار فیملی سکھر سے ملتان جارہی تھی۔ حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حادثے میں زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔