Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کا ساتھ دیجیے ، کورونا لاک ڈاؤن کے متاثرین کی امداد کیجیے

وزیراعظم کا ساتھ دیجیے ، کورونا لاک ڈاؤن کے متاثرین کی امداد کیجیے
April 10, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا لاک ڈاؤن کے متاثرین آپکی امداد کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم کا ساتھ دیں اور کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں۔ مشکل گھڑی میں اپنے عوام کی امداد کیلئے عمران خان خود میدان میں آگئے۔ وزیراعظم آج 92 نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن کا حصہ ہونگے۔ عمران خان آج شام پانچ بجے سے سات بجے تک 92 نیوز کی لائیو ٹیلی تھون کا حصہ ہونگے۔ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی لائیو ٹیلی تھون میں ہر درد دل رکھنے والا پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور 00924235459837-8 پر شامل ہو۔ وزیراعظم ریلیف فنڈز پر ملکی تاریخ کی سب سے بڑی لائیو ٹیلی تھون برطانیہ، کینیڈا، یورپ، مڈل ایسٹ سمیت دیگر ممالک میں دکھائی جائے گی۔ وزیراعظم ، ساتھ ، کورونا ، لاک ڈاؤن ، متاثرین ، امداد کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے متاثر مزدوروں، دیہاڑی داروں اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کا دکھ وزیراعظم عمران خان سے زیادہ کوئی نہیں محسوس کرتا۔ اس مشکل گھڑی میں خود وزیراعظم عمران خان میدان میں آرہے ہیں اور نائنٹی ٹو نیوز کے پلیٹ فارم سے پوری دنیا کے پاکستانیوں سے غریب عوام کی مدد کی اپیل کریں گے۔ ٹرانسمیشن میں 92 نیوز کے معرف اینکر اور تجزیہ کار عارف نظامی ، ہارون الرشید ، معید پیرزادہ ، ارشاد عارف، سعدیہ افضال اور شازیہ ذیشان بھی شامل ہوں گے۔ 92نیوز کی اپیل ہے کہ اس لائیو ٹرانسمیشن میں ہر درد دل رکھنے والا پاکستانی  بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ ہر ایک کا علاج ممکن ہو سکے اور پاکستان کے کسی بھی کونے میں کوئی بھی ہم وطن  بھوکا نہ سو سکے ، کسی کا بچہ بلکے نا ، کسی کی بوڑھی ماں کے آنکھوں میں آنسو نہ آئے، باپ اپنے بچوں کو دیکھ کر نہ تڑپے۔ پاکستان کی سب سے بڑی لائیو ٹرانسمیشن کا حصہ بننے کے لئے آپ 0092 42 35459837 اور-38 پر براہ راست کال کر سکتے ہیں۔ آپ اپنا پیغام وٹس ایپ پر 0092 3331920279 اور 0092 3331920191 پر بھیجیں اور واٹس ایپ کال کے لئے 0092 3331920038 اور 0092 3331920048 ڈائل کریں۔