Friday, April 19, 2024

کورونا سے بچاؤ کیلئے ڈریپ نے تیار ہونیوالے وینٹی لیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت دیدی

کورونا سے بچاؤ کیلئے ڈریپ نے تیار ہونیوالے وینٹی لیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت دیدی
April 9, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹی لیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت دے دی۔ وینٹی لیٹرز کو استعمال سے پہلے ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ڈریپ اہم اقدامات کر رہی ہے۔ ڈریپ نے پاکستان میں تیار ہونیوالے وینٹیلیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت بھی دے دی ہے۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز کو استعمال کرنے سے پہلے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ ادھر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا وینٹی لیٹرز کے مزید ڈیزائن انجینئرنگ کونسل اور ڈریپ کو موصول ہوئے ہیں۔ وینٹی لیٹرز کیلئے برطانوی معیار اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ڈریپ کی جانب سے 50 سے زائد کمپنیوں کو 3 ماہ کیلئے ہینڈ سینیٹائزر بنانے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ سیناٹیزرز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈریپ نے کچھ دن پہلے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق معیاری ہینڈ سینیٹائزرز لائسنس یافتہ کمپنیاں تیار کریں گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری اور کورونا کے لیے پلازما تھراپی کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت بھی دے دی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت وائرس سے نمٹنے کے لیے بھرپورعملی اقدامات کر رہی ہے۔