Thursday, April 25, 2024

پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں آج سے اسپتالوں کی او پی ڈیز بحال

پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں آج سے اسپتالوں کی او پی ڈیز بحال
April 9, 2020
 پشاور (92 نیوز) پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں آج سے اسپتالوں کی او پی ڈیز بحال ہو گئیں۔ فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کیا گیا۔ پشاور میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث ایم ٹی آئی اور دیگر سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بند کردی گئی تھی جس سے دیگر امراض کے مریضوں کو علاج معالجے کے لئے شدید پریشانی کا سامنا تھا۔ محکمہ صحت نے گزشتہ روز تمام ایم ٹی آئیز اور سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کی ہدایت کی۔ پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں احتیاطی انتظامات کے تحت او پی ڈیز میں مریضوں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اور خیبرٹیچنگ اسپتال میں کورونا وائرس سے بچائو کی حفاظتی اقدامات کو آج حتمی شکل دی جائے گی۔ ایل آر ایچ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کون کون سے شعبے کی اوپی ڈی کھولی جائے گی اس کا فیصلہ بھی آج ہو گا۔ ایم ٹی آئیز اور دیگر سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے علاوہ دیگر مریضوں کے معائنہ کے لئے او پی ڈیز کھولنے کے فیصلے کو سراہا۔