Wednesday, May 8, 2024

چین کے شہر ووہان میں 76 روز بعد لاک ڈاؤن مکمل ختم

چین کے شہر ووہان میں 76 روز بعد لاک ڈاؤن مکمل ختم
April 8, 2020
بیجنگ (92 نیوز) چین کے شہر ووہان میں 76 روز بعد لاک ڈاؤن مکمل ختم ہو گیا۔ سڑکوں پر گاڑیوں کا رش اور ٹرین اسٹیشنز پر شہریوں کا تانتا بندھ گیا۔ کورونا وائرس کو کیسے شکست دینی ہے؟ چین نے دنیا کو دکھا دیا۔ ابتدا میں کورونا وائرس کا گڑھ کہلانے والے شہر ووہان میں زندگی کی رعنائیں لوٹ آئیں۔ 76 روز سے جاری لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا۔ رات بارہ بجتے ہی ووہان میں دلفریب لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔ شہر کی ایک ایک عمارت خوبصورت روشنیوں سے سج گئی جس نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کر دیا۔ شاندار لائٹ شو کے ذریعے کورونا وائرس سے لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کورونا کیخلاف لڑنے والوں کو خراج تحسین کیلئے لائٹ شو بھی سجایا گیا ۔ عمارتوں پر طبی عملے، فوجی اور پولیس اہلکاروں کی تصاویر روشن کی گئیں۔  چین ، شہر ، ووہان ، 76 روز ، لاک ڈاؤن ، ختم لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد سڑکوں پر گاڑیوں کا رش دیکھا گیا جبکہ ٹرین اسٹیشنز پر شہریوں کا تانتا بندھ گیا۔ ووہان ایئرپورٹ بھی اندرون ملک پروازوں کیلئے کھل گیا۔ کورونا وائرس کی وبا سب سے پہلے ووہان سے پھوٹی تھی جس کے بعد تئیس جنوری کو پورا شہر بند کر دیا گیا تھا۔ آج یہاں حالات دوبارہ معمول پر آگئے ہیں  جو  وائرس کے تدارک کیلئے چین  کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔