Thursday, March 28, 2024

مسافر ٹرینیں کل سے نہیں چلائی جا رہیں ، شیخ رشید

مسافر ٹرینیں کل سے نہیں چلائی جا رہیں ، شیخ رشید
March 30, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے  راولپنڈی اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسافر ٹرینیں کل سے نہیں چلائی جا رہیں ، تاحکم ثانی بند رہیں گی ۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کورکمیٹی کے اجلاس میں ہدایت دی ہیں ، تمام فریٹ ٹرینیں پورے پاکستان میں چل رہی ہیں، دالوں، چاول، گھی، پٹرولیم اور دیگر نقل و حمل کیلئے ریلوے کلیدی کردار ادا کررہا ہے، ریلوے کے پورے ملک میں 65اسپتال اور ڈسپنسریاں ہیں، تمام اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کو کورونا کیلئے مختص کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ  310 بستر پر مشتمل قرنطینہ قائم کیا ہے ، ایک کوچ میں وینٹیلیٹر بھی لگا دیا ہے،سٹیشنز کے ساتھ 7 اسپتال بنا دیے  ہیں ، ملک اس موذی مرض سے نجات حاصل کرے گا ،ریلوے کے 65 اسپتالوں کو کرونا وائرس کے حوالے سے کام کرنے کے لئے مختص کر رہے ہیں ، کسی صوبہ کو ضرورت ہو تو وہ ہم سے لے سکتا ہے ، ریلوے اسپتال راولپنڈی میں بھی 50 بستروں کا اسپیشل آئیسولیشن وارڈ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ریلوے کے اسپتالوں میں کورونا کے علاج پر تمام اخراجات ریلوے ہی کرے گی، ای سی سی کی میٹنگ میں 150بلین منظورکیا گیا ہے، یہ فیصلہ کل کی میٹنگ میں ہوگا کہ فی خاندان 6ہزار دیے جائیں گے یا 12ہزار دیے جائیں گے۔