Thursday, April 25, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، وزیر اعظم ریلیف پیکیج کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، وزیر اعظم ریلیف پیکیج کی منظوری
March 30, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی  کا اجلاس ہوا ، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کیلئے 200 ارب روپے مختص کر دیے  گئے، یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب اور پٹرولیم مصنوعات کیلئے 70 ارب روپے مختص کئے گئے ۔

ذرائع  کے مطابق برآمدی شعبے اورصنعتوں کیلئے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں، ، ایک کروڑبیس لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے 144 ارب روپے جبکہ  زراعت اورایس ایم ایزکیلئے 100 جبکہ گندم کی خریداری کیلئے200 ارب مختصکئے گئے ہیں ۔

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز50 ارب روپے ، پیٹرولیم مصنوعات 70 ارب روپے ، بجلی وگیس بلوں میں ریلیف کیلئے 110 ارب روپے مختص کردئیے گئے۔